”لا الہ الا اللہ کا خاص وظیفہ“ – Today News
Home / صحت / ”لا الہ الا اللہ کا خاص وظیفہ“

”لا الہ الا اللہ کا خاص وظیفہ“

بے شک ذکر وظیفہ کے لیے صرف لا الٰہ الا اللہ اور ذکر لا الٰہ الا اللہ کے ساتھ محمد رسول اللہ کا انضمام کسی روایت سے ثابت نہیں ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“أَفْضَلُ الذِّكْرِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ الحَمْدُ لِلَّهِ”
( رواہ الترمذی وابن ماجہ )

“یعنی افضل ذکر “لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ” ہے اور افضل دعا “الحَمْدُ لِلَّهِ” ہے۔

روایت کیا اس حدیث کو ترمذی اور ابن ماجہ نے کذا فی للمشکواۃ وقال الحافظ فی الفتح صفحہ 76 جزو 26 وحدیث:

“أَفْضَلُ الذِّكْرِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ الحَمْدُ لِلَّهِ”
( رواہ الترمذی وابن ماجہ والحاکم)

اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کہ موسیٰ علیہ السلام نے کہا:اے رب! مجھے کوئی ایسی شے بتادے کہ اس کے ساتھ تجھ کو یادکروں اور دعاکروں ۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا :لا الٰہ الااللہ۔موسیٰ علیہ السلام نے کہا:اے رب!اس کو تو تیرے تمام بندے کہتے ہیں میں ایسی شے چاہتا ہوں جس کو تو میرے لیے خاص کردے ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اگر ساتوں آسمان اور ان کے آباد کرنے والے میرے سوا اور ساتوں زمین ایک پلہ میں رکھی جائیں اور لا الٰہ الا اللہ کو ایک پلے میں رکھا جائے تو لاالٰہ الا اللہ والا پلہ جھک جائےگا۔اس حدیث کو بغوی نے روایت کیا ہے شرح السنہ میں ۔(کذا فی المشکوٰۃ وقال الحافظ فی الفتح صفحہ 77،۔جزو۔26)

ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

Check Also

7دن میں پیٹ کی چربی کامکمل خاتمہ

آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو ویٹ لو ز کرنے کا طریقہ بتائیں گے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *