قوت حافظہ بڑھانے کے اور بچوں اور بڑوں کو پڑھائی میں دل لگانے کے کچھ اوراد وظائف ان میں سے کوئی بھی ایک دو عمل کرنا کافی ہے
قوت حافظہ بڑھانے کے لیے وظائف و دعائیں (1) ہر نماز کے بعد سر پر ہا تھ رکھ کر 11 مرتبہ یا قَوِیُّ پڑھیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ حافظہ قوی ہوجائے (2) فجر کی نماز کے بعد 115 مرتبہ یا عَلِیمُ پڑھ کر دل پردم کرنا قوت حافظہ بڑھانے کے لئے بہت مفید ہے ۔ (3) جو طالب علم یا طالبہ فجر کی نماز کے بعد درج ذیل آیت کریمہ 111 مرتبہ پڑھ لے
تو اس کا حافظہ بہت قوی ہو جائے گا اور اسباق آسانی سے یا د ہوں گے۔فَمَن یردِ اللّٰہُ اَن یَّھدِیہ‘ یشرَح صَدرَہ‘ ( سورةالانعام آ یت نمبر125 ) پڑھائی میں دل لگانے کے لیے وظائف اور دعائیں (1) جن طلبا ءو طالبات کا پڑھا ئی میں دل نہ لگتا ہو وہ ہر نماز کے بعد پوری توجہ سے 7 بار یہ پڑھ لیا کریں ان شاءاللہ تعالیٰ پڑھائی میں دل لگے گا۔ یا حَافِظُ یا عَلِیمُ یا قَادِرُ یا شَافِیُ (2) اگر کسی کا پڑھنے کو دل نہ کر تا ہو تو وہ عصر کی نماز کے بعد 11 مرتبہ یہ دعا پڑھے ان شاءاللہ تعالیٰ پڑھائی کا شوق پیدا ہو جائے گا۔
ذہن تیز کرنے کے لیے وظا ئف اور دعائیں (1) جن طلبا ءو طالبات کا ذہن کمزور ہو وہ روزانہ 101 مرتبہ اَلھَادِی پڑھیں ان شاءاللہ تعالیٰ ذہن بہت تیز ہو جائے گا ۔ (2) 40 دن روزانہ سورة فاتحہ ایک بسکٹ پر لکھ کر کھانے سے ذہن خوب تیز ہو جاتا ہے۔ سبق یا د کرنے کے لیے آسان عمل اگر سبق مشکل سے یا د ہو تا ہو تو صرف 7 دن سورة یٰسین چینی کے کسی برتن میں لکھ کر پی لیں ان شاءاللہ تعالیٰ سبق آسانی سے یا د ہو گا
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔