Home / صحت / جوڑوں کا درد اور جسمانی تھکن اتارنے والا کامیاب نسخہ

جوڑوں کا درد اور جسمانی تھکن اتارنے والا کامیاب نسخہ

جن لوگوں کامسئلہ چل رہا ہے خاص طور جو پچاس سال کی عمر سے زیادہ کی مرد وخواتین ہیں۔ وہ مرد وخواتین خاص طور جو یورپ میں رہتی ہیں۔ انہیں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے انہیں دھو پ کم ملتی ہے۔اس مرض میں ہڈیاں دن بدن کمزور ہونے لگتی ہیں۔ اور ہمیں جوڑوں کا درد ہوجاتاہے۔ یہ نسخہ اسپیشل جوڑوں کے درد کے مریض کے لیے ہے ۔ اور خاص طور پرجوڑوں اس وقت شروع ہوتے ہیں۔ جب آپ کےمعدے میں بھی خرابی ہو۔ قبض رہتی ہو۔ اس وجہ سے جسم کے فاضل مادے شامل ہوکر جوڑوں کا درد ہوجاتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑوں کا درد ہوجاتاہے۔ اس کے علاوہ یورک ایسڈ کی وجہ سے جوڑوں کا درد ہوجاتا ہے۔ جوڑوں کا درد خواہ کسی قسم کا ہو۔ اس کے لیے یہ آپ کو ایک آسان سا نسخہ بتائیں گے ۔ یہ تیر بہدف نسخہ ہے۔

اب آ پ کو نسخہ کے اجزاء کے بارے میں بتاتے ہیں ۔ اس میں جو پہلی چیز جو ہے وہ ہے خشک ادرک۔ فارسی میں اسے سونٹھ کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر برصغیر پاک وہند کے تمام کھانوں میں یہ ایک لازمی جزو پایا جاتا ہے۔ جسم سے بادی کو خارج کرتا ہے۔ مزاج اس کا گرم ہے۔ دوسرا نمبر ثناء مکی ہے۔ جس کے بارے میں حضور اکرمﷺ نے فرمایا: کہ یہ م و ت کے علاوہ ہربیماری کا علاج ہے۔ ثناءمکی لینی ہے۔ تو اسکو صاف کرلینی ہے۔ آپ نے صرف پتیاں ہی استعمال کرنی ہیں۔ تیسری چیز ہے اس کے بارے میں پیارے نبی پاکﷺ کا فرمان ہے کہ سیاہ دانے کو نظر میں رکھو یہ م و ت کے علاوہ ہربیماری کا علاج ہے۔ چوتھی چیز ہے لاجوندی ۔ یہ چاروں چیزیں آپ نے پچیس گرام خشک ادرک ، پچیس گرام ثناء مکی ، پچیس گرام کلو نجی اور پچیس گرام لاجوندی ۔ چھوئی موئی کےجو بیج ہوتے ہیں

انہیں لاجوندی کہتے ہیں۔ یہ چارو ں چیزوں آپ کسی بھی پنسار سے باآسانی سے لے سکتے ہیں۔ یہ چاروں چیزیں گرینڈر میں ڈال کر اس کا اچھی طرح سے پاؤڈ ر بنالیناہے۔ پاؤڈر بنانےکے بعد کسی باریک چھاننی سے چھان کر اس کو کسی برتن میں نکال لینا ہے۔ اس کا سفوف نکل آئےگا۔ اس سفوف کے اندر تھوڑا سا شہد ملا کر اس کی چنے کے برابر گولیاں بنالینی ہیں۔ اگر آپ گولیاں نہیں بناسکتے ۔ آپ نے کیا کرنا ہے؟ کہ شہد کی تھوڑی سی مقدار میں اس کو معجون ٹائپ بنا لینا ہے۔ آپ نے ہرکھانے کے بعد آپ نے اس کو استعمال کرناہے۔ کھانے کے آدھے گھنٹے بعد آپ نے گولیاں بنائی ہیں۔ تو دوگولیاں آپ نے پانی کے ساتھ کھالینی ہیں۔ اگر آپ نے گولیاں نہیں بنائیں ۔ معجون ہے۔ تو آپ نے چوتھائی چمچ آپ نے پانی کے ساتھ کھالیناہے۔ معجون بنایا ہے تو پانی استعمال نہ بھی کریں تو آپ آرام سے کھاسکتے ہیں۔ آپ کو دو نوں طریقے بتا دیے ہیں۔ شوگر کے مریض شہد نہ ڈالیں وہ ویسے ہی اس کو پانی کے ساتھ سفوف کو استعمال کرلیں۔ آپ نے صبح ،دوپہر اور شام استعمال کرنا ہے۔ انشاءاللہ! دو سے تین دنوں میں ہی جوڑوں کو افاقہ ہوجائےگا۔ یہ بہت ہی اعلی ٰ چیز ہے۔ بہت کام کی چیز ہے۔ بے شمار مریضو ں کو دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو شفاء دی
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

Check Also

شریانوں کی رکاوٹ کا علاج

جو انسان چل پھر نہ سکتا ہو۔ پنڈلی کی شریانوں میں کھنچاؤرہتاہو۔ پٹھے اکڑ گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *