Home / صحت / ملتانی مٹی میں کیا ملا ئیں کہ سکن کرے گلو اور گرمیوں میں آئلی سکن اور سرخ ہونے والا چہرہ گلابی اور فریش رہے۔

ملتانی مٹی میں کیا ملا ئیں کہ سکن کرے گلو اور گرمیوں میں آئلی سکن اور سرخ ہونے والا چہرہ گلابی اور فریش رہے۔

گرمیوں کے آتے ہی ایکنی، گرمی دانے ، کیل مہاسوں جیسی شکایتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کا آزمودہ علاج گھر کی بڑی بوڑھی خواتین ملتانی مٹی کو قرار دیتی ہیں، اس رپورٹ کو پڑھنے کے بعد آپ بھی ملتانی مٹی کی افادیت کو ماننے پر مجبور ہو جائیں گے۔ملتانی مٹی کا سائنسی نام ’ کیلشیم بینٹونائٹ ‘ ہے جبکہ اسے فُلرز ارتھ بھی کہا جاتا ہے، ملتانی مٹی منرلز سے بھرپور ہوتی ہےجسے صدیوں سے جلدی امراض کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، میگنیشیم کلورائیڈ کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب یہ جلد کے اندر تک جا کر صفائی کرتی ہے، اضافی چکناہٹ سے نجات دلاتی ہے ، بلیک اور وائٹ ہیڈز کا خاتمہ کرتی ہے اور جلد کے کھلے ہوئے مساموں کو بند کرتی ہے۔

جس کے نتیجے میں جِلد دانے، داغ دھبوں سے پاک، صاف ستھری، شفاف نظر آتی ہے ۔ملتانی مٹی حقیقت میں آپ کو خوابوں جیسے نتائج دیتی ہے اگر صاف شفاف جلد آپ کے لیے ایک خواب بن گیا ہے تو آج ہی ملتانی مٹی کا استعمال شروع کر دیں ، اس کے استعمال سےجلد سے مردہ خلیوں کا صفایا ہوتا ، جلد کھُل کر سانس لیتی ہے اور دن بہ دن صحت مند نظر آتی ہے، بُھر بھری ہونے کے سبب اسے اسکرب کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، پانی میں بھگو کر روزانہ استعمال کریں ، بہتر نتائج کے لیے اس میں پسے ہوئے تازہ پودینے کے پتے اور لیموں بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔

گرمیوں کے آتے ہی جلد پر گرمی دانوں اور داغ دھبوں کا بننا تو عام س بات ہے مگر سورج کی تپش کے اثرات کے سبب جلد پر نشانات آجاتے ہیں یا گرمی کی شدت سے جلد کالی پڑنے لگتی ہے اور چہرہ مرجھایا ہوا نظر آتا ہے، ایسے میں ملتانی مٹی کا استعمال آپ کی اسکن کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے ، اس میں موجود ’ ایکسفولی ایشن ‘ جُز جلد کو ’سَن ٹین ‘ یعنی سورج کے مضر اثرات سے بھی نجات دلاتا ہے۔عرق گلاب کے ساتھ ملتانی مٹی کا استعمال دنوں میں سَن ٹین ختم کر دیتا ہے جبکہ روزانہ کے استعمال سے جلد سورج کی مضر شعاؤں کے سبب جھلسنے کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔ میں آپ کے ساتھ شئیر کروں گی آسان سی ریمیڈئ جو کہ بہت ہی اثر دار ہو گی آپ کو تحفے کے طور پر ملے گی بدلے میں آپ کے پیارے ہاتھ آپ کو مل جا ئیں گے۔

آپ کی سکن کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ ہے جلد بے رونق ہے چہرے پر فریش نیس نہیں ہے داغ دھبے ہیں تو آج کی ریمیڈی فالو کیجئے اور پائیے خوبصورت سکن بغیر کسی سائڈ ایفیکٹ کے تو یہ ریمیڈی بنانے کے لیے سب سے پہلی چیز جو یہاں پر لے رہی ہوں وہ ہے ایلو ویرا لیو۔ پھر اس کا جیل نکال لینا ہے پھر اس جیل کو گرائینڈ کر کے اس کا پیسٹ نکال لینا ہے۔ اب دو چمچ آپ نے ملتانی مٹی لینی ہے۔ اور ا س کے بعد ایک چمچ لیموں کا جوس ۔ یہ آپ کی سکن کو نکھارتا ہے داغ دھبوں کو ختم کر تا ہے۔ اب اس کے بعد ایلو یرا پیسٹ کو آپ نے اس میں شامل کر دینا ہے
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

Check Also

شریانوں کی رکاوٹ کا علاج

جو انسان چل پھر نہ سکتا ہو۔ پنڈلی کی شریانوں میں کھنچاؤرہتاہو۔ پٹھے اکڑ گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *