Home / صحت / پانچ طرح کے زیتون کے تیل۔

پانچ طرح کے زیتون کے تیل۔

زیتون کا تیل جلد کے لئے فائدہ مند اور صحت بخش ہوتا ہے۔زیتون کا استعمال آج کل حسن کی آرائش کے طور پر کیا جا رہا ہے۔اب تو زیتون کا تیل ایک ”بیوٹی پروڈکٹ“ ، یعنی خوب صورتی بڑھانے والی مصنوعات کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔یہ جس طرح جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے اسی طرح بیرونی طور پر بھی جسم کے لئے مفید ہے۔ مضبوط اور چمک دار ناخن اگر ناخنوں کے کیوٹیکلز خراب ہو گئے ہیں اور انگلیوں کے ناخن بھی ٹوٹنے لگے ہیں تو ایک کپ میں زیتون کا تیل ڈالیں اور انگلیوں کے ناخنوں کو اس کپ میں تھوڑی دیر کے لئے ڈوبا رہنے دیں۔ اس کے چند دنوں کے استعمال سے ناخن نہ صرف ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے بلکہ ناخنوں کے آس پاس کی جلد صاف اور چمک دار بھی ہو جائے گی۔

صاف ستھرے پیر رات سونے سے پہلے پاؤں پر ہلکا سا زیتون کا تیل لگا کر جرابیں پہن لینے سے پاؤں دن بھر نرم و ملائم رہیں گے۔ خوبصورت ہونٹ خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نارمل بنانے کے لئے زتیون کے تیل کی تھوڑی سی مقدار کو رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں۔ پُر رونق،ریشم جیسے بال زیتون کے تیل کو سر کے بالوں کی جلد اور بالوں پر اچھی طرح لگا لیں اوربالوں پر پلاسٹک کی ٹوپی چڑھا لیں۔آدھے گھنٹے کے بعد کسی معیاری شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔اس سے بال پر رونق،خشکی سے پاک اور ریشمی ہو جاتے ہیں۔ نرم و ملائم ہاتھ ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے آہستگی کے ساتھ زیتون کے تیل کا مساج کریں ۔ اس سے ہاتھ نرم و ملائم اور خوب صورت ہو جاتے ہیں۔ جلد کی حفاظت باتھ ٹب میں تھوڑی مقدار میں زیتون کا تیل ڈال کر غسل کرنے سے جلد دن بھر نرم و ملائم رہتی ہے۔

میک اپ اُتارنے کے لئے زیتون کے تیل کو ململ کے کپڑے یا روئی کے پھائے پر لگا کر چہرے کے میک اپ کو با آسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔زیتون کا تیل جلد کو رعنائی بخشتا ہے اور رنگت میں نکھار بھی پیدا کرتا ہے۔ بالوں کی خشکی میں مفید بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد برابر مقدار میں زیتون کے تیل کو پانی میں شامل کر لیں اور بالوں میں پانچ منٹ کے لئے اچھی طرح لگا کر مساج کر لیں۔پھر شیمپو کرکے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ عمل بالوں کو گھنا کرنے میں بھی مفید ہے۔ اس سے جلد کو نہ صرف رعنائی ملے گی بلکہ نرم و ملائم اور شگفتگی کا احساس بھی ہو گا۔پیروں کی ایڑھیوں اور بازوؤں کی کہنیوں کی سخت اور سیاہ جلد سے نجات کے لئے باقاعدگی کے ساتھ زیتون کے تیل کا مساج کریں۔اس سے کہنیاں صاف اور نرم ہو جاتی ہیں۔چہرے سے جھریوں کے خاتمے اور جلد کو پُرکشش بنانے کے لئے شام کے وقت باقاعدگی کے ساتھ زیتون کے تیل کی تھوڑی مقدار ہتھیلی میں لے کر اس کا مساج کرنا چاہیے
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

Check Also

شریانوں کی رکاوٹ کا علاج

جو انسان چل پھر نہ سکتا ہو۔ پنڈلی کی شریانوں میں کھنچاؤرہتاہو۔ پٹھے اکڑ گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *