”رنگ بدلنے والا یہ جادوئی سیرم لگائیں“ – Today News
Home / صحت / ”رنگ بدلنے والا یہ جادوئی سیرم لگائیں“

”رنگ بدلنے والا یہ جادوئی سیرم لگائیں“

دور جدید میں خوبصورتی بڑھانے کی ہزاروں بیوٹی پروڈکٹس مارکیٹ میں مل جاتی ہیں۔ سکن پالش یا فیشل کے بعد عموماً سیریم استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ روزمرہ کے استعمال میں سیریم چہرے کی دلکشی کو بڑھاتا ہے۔ آج آپ کو ایک جادوئی سیریم بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس کو استعمال کرنےسے آپ کا چہرہ بے حد حسین اور خوبصورت ہوجائےگا۔ اس کو جادوئی اس لیے کہہ رہے ہیں۔ کہ یہ صرف ایک ہی رات میں آپ کے چہرے پر عمدہ نکھار لائےگا۔ آپ ضرور استعمال کریں۔ اس رمیڈی کو بنانےکےلیے جو اجزاء کو چاہیے ہوں گے۔ ان میں آپ نے بادام کا خا لص تیل ، ایک گلاس پانی ، چھوٹی الائچی، گلا ب کی تازہ پتیاں، وٹامن ای کیپسول اور ایک عدد لیموں لے لیں۔ اس میجیکل سیریم کوبنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک صاف برتن لے لیں۔

اس میں آپ ایک گلاس پانی کا ڈال دیں۔ تازہ پانی آپ نے لینا ہے۔ اب اس میں ایک پیالی تازہ گلاب کی پتیاں ڈال دیں۔ اب اس میں تین عدد چھوٹی الائچی ڈال دیں۔ چھوٹی الائچی آپ نے چھلکے اور بیجوں سمیت ڈالنی ہیں۔ اب ان تمام اجزاء کو چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ آپ نے تمام اجزاء اس وقت تک درمیانی آنچ پر پکانے ہیں۔ جب تک ایک گلاس پانی چھوٹی پیالی پانی نہ رہ جائے۔ اس کے بعد چولہا بند کردیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو پانی چھان کر اس کو کسی پیالی میں نکال لیں۔ اس جادوئی رمیڈی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک شیشے کی صاف پیالی لے لیں۔ اب اس میں گلاب کی پتیوں اور چھوٹی الائچی کے عرق کے دو چمچ ڈال دیں۔ جو ہم نے گلاب کی پتیوں اور چھوٹی الائچی کوپکایا تھا۔ اس کا جو عرق نکلاتھا۔ ڈال دیں۔ گلاب کی پتیوں میں آپ کی جلد کے تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔ اور آپ کے چہرے گلاب کے پھولوں جیسے نکھار آجائےگی۔ جبکہ چھوٹی الائچی رنگت کو گوری کرتی ہے۔

اب اس میں دو سے چار قطرے روغن بادام کے تیل کے ڈال دیں۔ اگر آپ کےپاس روغن بادام کا خالص تیل موجود ہے تو بہترین ہے۔ ورنہ کسی بھی اچھی کمپنی کا لے لیں۔ بادام کا تیل نیچرل فیٹی ایسڈسے بھرپور اجزاء ہے۔ اس کے استعمال سے جلد چمکدار اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ اب اس میں پورے ایک لیموں کا رس ڈال دیں۔ اب سیریم کارنگ بدل جائےگا۔ لیموں میں وٹامن سی کی کافی مقدار ہوتی ہے یہ رنگ کو صاف کرنے کے لیے بہت ہی بہترین ہے۔ اب اس میں ایک عدد وٹامن ای کیپسو ل چار سو گرام کا ڈا ل دیں۔ اس سے آپ کے چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوجائےگا۔ جلد گوری اورنرم وملائم اور ہموار بھی ہوجائےگی۔ ایک چمچ کی مدد سے ان تمام اجزاء کو مکس کرلیں۔ اب میجیکل سیر یم تیار ہے اس کو کسی صاف شیشی میں محفوظ کرکے فریج میں رکھ لیں۔ اس کو استعما ل کرنےکا طریقہ یہ ہے کہ رات سونےسےپہلے اپنا چہرہ کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھو کر خشک کرلیں۔ اور تھوڑا سا سیریم لے کر اپنے فیس پر اپلائی کریں۔ اورمساج کرتے ہوئے اسے اپنی جلد میں جذب کردیں۔ پوری رات کے لیے اپنے فیس پر لگا رہنے دیں۔ جب آپ اپنا چہرہ دھوئیں گے۔ تو شیشے میں اپنا چمکتا دمکتا چہر ہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ اس سیریم کو شروع میں دس دن اور ہفتے میں د و مرتبہ استعمال کریں۔ آپ بہت ہی پیارے ہوجائیں گے اور آپ کا رنگ بھی فئیر ہوجائےگا۔

ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

Check Also

7دن میں پیٹ کی چربی کامکمل خاتمہ

آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو ویٹ لو ز کرنے کا طریقہ بتائیں گے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *