یہ رشتہ ٹھیک رہے گا یا نہیں – Today News
Home / دین اسلام / یہ رشتہ ٹھیک رہے گا یا نہیں

یہ رشتہ ٹھیک رہے گا یا نہیں

آج ہم جس موضوع پر بات کرنے جا رہے ہیں وہ ہے استخارہ آج ہم آپ کو سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص سے استخارہ کرنے کا طریقہ کار بتائیں گے ہماری یہ باتیں سننے کے بعد کسی پیر صاحب سے استخارہ کر وانے کی بالکل ضرورت نہیں رہے گی بلکہ آپ جس مسئلے کے لیے بھی استخارہ کروانا چاہ رہے ہو ں گے ہماری ان باتوں کو مکمل سننے کے بعد آپ خود استخارہ کر لیں گے مطلب رشتہ ٹھیک رہے گا یا نہیں۔ تو بس نہایت ہی آسان استخارہ اب خود کیجئے ۔اس حوالے سے بھی آپ کو مکمل تفصیل سے بتا یا جا ئے گا کسی کی شادی کا مسئلہ ہو یا کسی کے کاروبار کا مسئلہ ہو لوگ استخارہ کر تے ہیں اور خواب میں ان کو معلوم ہو تا ہے کہ استخارہ میں ان کو کیا اشارہ دیا گیا ہے۔اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ خود سے استخارہ کیسے کیا جا ئے۔

انسانی فلاح کے لیے ہم آپ کے لیے یہ ساری باتیں لے کر آئے ہیں۔ استخارہ مشورہ لینے کو کہتے ہیں۔ کوئی بھی ایسا کام جس کو شروع کرنے سے پہلے ہمیں سمجھ نہ آ رہی ہو کہ یہ ہمارے حق میں بہتر رہے گا یا نہیں ایسی صورتحال میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے مشورہ کیا جا ئے کہ اس کام کا کر نا ہمارے لیے بہتر رہے گا یا نہیں اسے استخارہ کہتے ہیں۔استخارہ کسی کام کے لیے کیا جا سکتا ہے استخارہ سفر کے لیے کیا جا سکتا ہے آپ نیا کاروبار شروع کر نا چاہتے ہیں یا کاروبار میں کسی طرح کی تبدیلی لے کرآ نا چاہتے ہیں تب بھی استخارہ کیا جا سکتا ہے اگر کوئی رشتہ آ یا ہوا ہو میرے بھائی کے لیے میری بہن کے لیے تو جاننا چاہ رہے ہیں کہ یہ رشتہ ہم کر یں یا نہ کر یں اس کے لیے بھی اللہ تبارک وتعالیٰ سے استخارہ کیا جا سکتا ہے

یعنی اللہ تبارک وتعالیٰ سے مشورہ کیا جا سکتا ہے یہ یہ کام ہمارے لیے بہتر ہے یا نہیں بے

شک وہ بہترین مشورہ دینے والا ہے۔ استخارہ کے مختلف طریقہ کار ہمیں ملتے ہیں لیکن آج کا جو طریقہ آپ کو بتانے والا ہوں بہت ہی آسان ہے۔ حدیث یہ بات ثابت ہے کہ استخارے کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے ہر بندے کو خود استخارہ کرنے کی اجازت دی ہے اب ان سے بڑھ کر نہ کوئی پیر ہے اور نہ کوئی ولی ہے۔ آج آپ کو استخارے کا طریقہ کا ربتانے جارہے ہیں۔ اس حوالےسے بات کرلیتے ہیں۔ اس طریقہ کار یہ ہے کہ استخارہ کسی دوسرے کےلیے بھی کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر اپنے لیے استخارہ کرے ۔ عشاء کی نماز ادا کرلیں۔ اگر آپ سونے لگیں ہیں۔ تو آپ اسی وقت یہ طریقہ کا ر کر لیں۔ اگرآپ اس کے بعد نہیں سورہے ۔ توسونےکےلیے اپنے بستر پر جارہے ہوں۔

تو باوضو ہو کر آپ نے طریقہ کار کرنا ہے۔ آپ نے قرآ ن مجید کے پہلے پارے کی پہلی سورت یعنی سورت الفاتحہ شریف اور تیسویں پارے میں سورت اخلاص ہے۔ جو کہ قرآن مجید کی سورت نمبر ایک سو بارہ ہے ۔ وہ پڑھنی ہے۔ ان کو کس طرح پڑھنا ہے۔ آپ باوضو اول و آخر تین ، سات یا گیارہ مرتبہ دردد پاک پڑھنا ہے۔ یعنی طاق عد د درود پاک پڑھنا ہے۔ اس کے بعد دس مرتبہ آپ نے سورت الفاتحہ پڑھنی ہے اور گیارہ مرتبہ سورت اخلاص پڑھنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے آخر میں درود پاک جتنی مرتبہ شروع میں پڑھا ہے۔ اتنی ہی دفعہ پڑھ لیں۔ اسی طرح آپ کے استخارہ پہلا مرحلہ مکمل ہوجائےگا۔ اس کے بعدآپ نے اپنے سینے پردم کرنا ہے۔

اور جس مقصد کےلیے آپ استخارہ کررہے ہیں۔ اس کو سوچتے ہوئے سوجانا ہے۔ یعنی اس کے بارے میں اچھے خیال رکھنے ہیں۔ اور دل ہی دل میں اللہ پاک سے دعا کرتے کرتے سوجائیں۔ اے اللہ ! جو میرے لیے بہتر ہے مجھے اس چیز سے آگاہ فرما دے۔ انشاءاللہ! خو اب میں اللہ پاک کی جانب سے کوئی ایسا اشارہ آجائےگا۔ جس سے آپ کو معلوم ہوجائے گا یہ کام آپ کے لیے صیحح رہے گا۔ یا نہیں۔ آپ نے یہ عمل تین دن جار ی رکھنا ہے۔ اگرآپ کو اشارہ نہ ملے تو پھرآپ نے سات دن جار ی کرنا ہے۔ انشاءاللہ! آپ کو اشارہ مل جائےگا

ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

Check Also

”دس محرم سے پہلے پہلے صرف دو تسبیح پڑھ لیں۔ رشتے دار محلے دار دوست دیکھ کر پر یشان ہو جا ئیں گے آپ کے پاس اتنی دولت کہاں سے آ گئی۔“

لیکن دین کے پیچھے بھاگنے والے سارے لوگ دین دار ضرور بن جا تے ہیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *