جادو کے تعویذ گھر میں دفنائے گئے ہیں – Today News
Home / دین اسلام / جادو کے تعویذ گھر میں دفنائے گئے ہیں

جادو کے تعویذ گھر میں دفنائے گئے ہیں

بہت سارے دوست احباب ، مائیں ، بہنیں اور بھائی وغیرہ پوچھتے ہیں۔ ہم فلاں بزرگ کے پاس ، فلاں عالم کے پاس، فلا ں مسجد کے امام کے پا س گئے تھے۔ بہت نیک بندے تھے ۔ ہمارے حالات اچھے نہیں تھے ۔ تنگیاں تھیں۔ انہوں نے بتا یا ہے کہ آپ کے اوپر کالا جادو ، صفلی علم، جادو کے جو تعویز کیے گئے ہیں۔ او رآپ کے گھر میں یا قبرستان میں کسی جگہ دفنا دیے گئے ہیں۔ بہت سارے لوگ یہ شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ ہمارے اوپر تعویذ کیےگئے ہیں۔ ہمارے گھر یا قبرستان میں دفنا دیے گئے ہیں۔ اگر ایسی صورتحال ہو۔ اصل میں جتنے کذاب، دجال اور فراڈیے عامل ہوتےہیں۔ وہ اس طرح کے گندے قسم کے تعویذات لکھ کر کسی کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ اس کا ایک طریقہ بھی ہوتا ہے۔ ان کو انہی کے گھر چولہے کے نیچے یا مختلف جگہوں پر خاص طور میں ٹوائیلٹ میں یا قبرستان میں دفنا دیتے ہیں۔

یا کوئی پتلا بنا کر سوئیوں کو چبھو کر اس کو دفنا دیتے ہیں۔ اس کو مختلف قسم کی بیماریاں یا ان کے حالات برباد ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کو اس طرح کے شکوک وشبہات ہیں۔ یا عاملین جو نیک لوگ تھے انہوں نے بتایا ہے کہ تعویذ کیا ہوا ہے۔ اور دفنائے ہوئے ہیں۔ ان کے لیے بہترین عمل ہے۔ اللہ تعالیٰ یا بذریعہ خواب وہ جگہ اس کی نشاندہی فرما دیں گے ۔ یا کام کاج کرتے ہوئے وہ تعویذات آپ کو مل جائیں گے ۔ اور اگر خواب میں نہ ملے یا ویسے بھی نہ ملے ۔ تو اللہ تعالیٰ ان کے اثرات کو توڑ دیں گے ۔ ان کوختم کردیں گے۔ ان کو دیمک اور پانی لگ کر بالکل بوسیدہ اور ختم ہوجائیں گے۔ اپنی جگہ پر مٹی کے ساتھ مٹی ہوجائیں گے۔ ان کا سارا اثر ختم ہوجائےگا۔ یہ مختصر ساعمل ہے۔ آپ نے پہلے نمبر پر روزانہ بلاناغہ پارہ نمبرتیس ” سورت التکویر” تین مرتبہ پڑھنی ہے ۔اور اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھناہے۔

اور دوسرے نمبر اکیس مرتبہ ” سورت الفلق” اور اکیس مرتبہ ” سورت الناس” اور صر ف ایک مرتبہ ” سورت التغابن ” پڑھ کر اسی پانی پر دم کرلیں۔ اب سنت کے مطابق ” بسم اللہ “پڑھ کر کچھ سانسو ں میں پانی پی لیں۔ اور باقی جو پانی ہے اس کو پورے گھر میں چھڑ ک لیں۔ اور گھر کے ارد گرد چھڑ ک لیں۔ راستوں میں نہیں چھڑکنا۔آپ یہ اکیس دن عمل کریں۔ اکیس دنوں کے اندر اندر پہلے نمبر پر آپ کو خواب کے ذریعہ پتہ لگ جائے گا کہ فلاں جگہ تعویذ مدفون ہے۔ نکال دیں۔ یا کسی بھی کسی جگہ سے صفائی کرتے ہوئے یا بچوں کو مل جائےگا۔ یہ بھی نہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان تعویذات کے اثر کو زائل کردیں گے۔ وہ بوسیدہ ہوجائیں گے۔ پانی لگ جائےگا۔ دیمک لگ جائے گی۔ کیڑے مکوڑے لگ جائیں گے۔ اکیس دن تک آپ کو یقین کامل ہونا چاہیے کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔ اورخاص کر جو آخری پندرہ دن ہے۔ آپ کو بہت ہی پیار اخواب آئےگا۔ آپ روشنی دیکھیں گے ۔ وہ اس طرف اشارہ ہوتا ہے۔ عمومی طور پر لوگوں کے ساتھ کہ آپ کے جو تعویذات ہیں ۔ وہ ختم ہوگئے ہیں ۔ ان کا اثر زائل ہوگیا ہے
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

Check Also

سورت التوبہ کی آخری 2آیات

اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشادفرمایا: اے ایمان والو! قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *